رائے ونڈ (نامہ نگار) مون سون کی بارشوں کے پیش نظر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور اس وقت ایل ڈبلیو ایم سی کے درجنوں ملازمین شہر بھر کے گلی محلوں میں نالیوں کی صفائی پر مامور ہیں، جنہوں نے تقریباً آدھاکام نمٹا بھی لیا ہے ،یونین کونسل رائے ونڈ 149میں جابجا پڑے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر بھی ہنگامی بنیادوں پر اٹھائے جارہے ہیں۔