کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ میںخادم اعلیٰ پنجاب کے حلقہ پی پی 159میں ناجائز تجاوزات پر قابض مافیاءکا نشتر ٹاﺅن انتطامیہ پر تشدد۔ انفورسمنٹ انسپکٹر کا سر پھاڑ دیا۔ متعدد ریڑھی بانوں کے خلاف مقدمہ درج۔آپریشن ناکام۔ قبضہ مافیاءایک انچ پیچھے نہ ہٹے انتظامیہ منہ لٹکائے واپس لوٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا حلقہ میں قبضہ مافیا نے عرصہ دراز سے مین فیروز پور روڈ، سروس روڈ کے دونوں اطراف، کاچھا روڈ، کاہنہ بازار ناجائز طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔ کاہنہ کے ملازمین نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنا شروع کیا تو قبضہ مافیا نے انتظامیہ پر ہلہ بول دیا۔ڈنڈوں، سوٹوں سے انتظامیہ پر تشدد کیا جس سے نشتر ٹاﺅن کے انفورسمنٹ انسپکٹر قادر کا سر پھاڑ دیا مقامی پولیس کے موقع پر پہنچنے سے قبضہ مافیاءفرار ہونے میں کامےاب ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ کی درخواست پرکاہنہ پولیس نے سات افراد جن میںشیخ محمد شکیل، رانا محمد مشتاق، ڈسکو، ملک منگا، حاجی ماڑو کا بیٹا، جاوید مائی والا اور نواز پہلوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں چیف آفیسر کاہنہ راﺅ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کاہنہ میں تجاوزات ہر حالت میں ختم ہو گی چاہے اس کے پیچھے کتنے ہی با اثر افراد ملوث کیوں نہ ہوں۔
کاہنہ : تجاوزات کیخلاف آپریشن ناکام، قبضہ مافیا نے انفورسمنٹ انسپکٹر کا سر پھاڑ دیا
Jun 13, 2013