لاہور (پ ر) چوہنگ اور موہلن وال کے معززین اور نوجوانوں کا اجلاس ڈیرہ رائے رائے عقیل عباس بھٹی پر ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے مطالبہ کیا گیا پی پی 161 سے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ رائے عقیل عباس بھٹی کو دیا جائے۔ مقررین نے کہا کہ عقیل عباس نے ہمیشہ عوامی مفادات کا تحفظ کیا ہے اگر مسلم لیگ ن نے انہیں موقع دیا تو وہ شریف برادران کے مشن کو آگے بڑھائیںگے۔