سیکرٹ فنڈ سیاسی مفادات کےلئے استعمال ہوتا ہے‘ ختم ہونا چاہئے: سعد رفیق

اسلام آباد (ثناءنیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیکرٹ فنڈز اپنے سیاسی مفادات کے تحفظ کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں انہیں ختم ہونا چاہئے۔ بھارتی وزیر ریلوے لالو پرشاد کے تجربات سے استفادہ کرنے کے لئے میں نے تمام ماڈل منگوا لیا ہے اور اسے پڑھ رہا ہوں۔ ریلوے کا حصہ کسی کوکھانے کی اجازت نہیں دوں گا چاہے اسکی کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے میں مزدوروں کے ساتھ مل کر ریلوے کو مشکل سے نکالوں گا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیکرٹ فنڈز ختم ہونے چاہیں اور انشاءاللہ ختم کر دیئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے پچھلے سال 33 ارب روپے کے خسارے میں تھی اس سال اس خسارے میں مزید اضافہ ہو جائے گا میری کوشش ہے کہ یہ خسارہ نہ بڑھے پاکستان ریلوے پربہت زیادہ قرضہ بھی ہے اس نے 40 ارب روپے سٹیٹ بنک کے دینے ہیں۔ 35 ارب روپے مختلف ملکوں کے ادا کرنے ہیں اور 33 ارب روپے کا خسارہ اس کے علاوہ ہے جبکہ آمدنی پچھلے سال 17 ارب روپے تھی اور اس سال 21 ارب 50 کروڑ متوقع ہے۔ انہوں ٹرینوں میں 20،20 گھنٹے کی تاخیر بوڑھے انجنوں کی وجہ سے ہو رہی ہے وہ چلتے چلتے رک جاتے ہیں انہیں ٹھیک کر کے چلایا جاتا ہے تو پھر وہ 5گھنٹے چل کر رک جاتے ہیں یہی سلسلہ منزل تک پہنچنے میں جاری رہتا ہے اس سال وفاقی حکومت ریلوے کو 64ارب روپے دے گی تو پھر کام چلے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...