سٹیٹ بنک رواں مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان 21 جون کو کریگا

کراچی (اے پی اے) سٹیٹ بینک رواں مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان اکیس جون کو کرے گا۔ شرح سود نصف فیصد کمی سے نو فیصد پر آنے کا امکان ہے۔ سٹیٹ بینک کا مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس اکیس جون کو ہوگا، جس میں معاشی اعداد وشمار کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔ مزکری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالسی کا اعلان کیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح نو سال کی کم ترین سطح پانچ اعشاریہ ایک فیصد پر آگئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر میں کمی کے پیش نظر شرح سود میں کمی کی جاسکتی ہے، جس کی وجہ سے امکان ہے کہ شرح سود میں نصف فیصد کمی ہوسکتی ہے۔ شرح سود ساڑے نو فیصد سے کم ہوکر نو فیصد پر آسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...