میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا کی خاموشی قابل نفرت ہے: فضل الرحمان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام کے امیر مو لانا فضل الرحمن اور پارٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا اور انھیں زندہ جلا یا جا رہا ہے لیکن عالمی ادارے اور انسانی حقوق کے ٹھیکےدار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ اور عالمی ادروں کی خاموشی قابل مذمت اور قابل نفرت ہے مر کزی میڈیا سیل کے مطابق پارٹی رہنماﺅں اور وفود سے گفتگو کر تے ہوئے مو لا نا فضل الرحمن نے میانمار میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف جمعہ 14جون کو یوم مذمت منانے کا اعلان کرتے ہوئے علماءسے اپیل کی ہے کہ وہ مسلمانوں پر مظالم کے خلاف اپنے خطاب میں مذمتی قرار دادیں منظور کر یں۔ عالمی ادارے برما میں پہلے کردار ادا کرتے تو آج حالات بد ترین صورت اختیار نہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے ذمہ داران کب آواز اٹھائےںگے۔ مولانا فضل الرحمن اس بات پر زور دیا ہے کہ او آئی سی ان حالات میں فوری اور ہنگامی اقدامات کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...