لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے خواتین کی مخصوص نشستیں ختم کرنے کیلئے دائر درخواست میں فریق بنائے گئے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین میاں نواز شریف، عمران خان، امین فہیم، شجاعت حسین اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردئیے۔