عوام کی پریشانیاں دور کرنے کیلئے حکومت قلیل مدتی منصوبے بنائے: لیاقت بلوچ

کوئٹہ+ لاہور (بیورو رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا نے کہ موجودہ حکومت سے عوام بڑی امیدیں اور توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں اگر صوبائی مرکزی حکومتیں قوم کی امیدوں پر پورا نہیں اتریں تو یہ قوم کی بدقسمتی اور نواز شریف اور ان کے اتحادیوں کی تاریخی ناکامی ہو گی اس وقت بلو چستان جن مصیبتوں سے گزر رہا ہے ان میں سب سے بڑی مصیبت لاپتہ افراد‘ مسخ شدہ لاشیں‘ انرجی بحران اور بیرونی مداخلت ہے جس کی وجہ سے دہشت خوف‘ بدامنی‘ احساس محرومی‘ بے روزگاری‘ مہنگائی اور غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان‘ صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا، اجلاس میں امیر صوبہ عبدالمتین اخوندزادہ‘ بشیر احمد ماندائی‘ مولانا عبدالحق ہاشمی‘ مولانا عبدالحئی مندوخیل‘ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ‘ زاہد اختر بلوچ‘ ڈاکٹر محمد ابراہیم‘ مولانا محمد شاہ مینگل‘ مولانا مجیب الرحمان ساسولی‘ مولانا محمد ایوب منصور‘ غلام یاسین بلوچ‘ عدنان نذیر‘ عبدالولی خان شاکر نے شرکت کی اس موقع پر علاقے کی سیاسی‘ علاقائی‘ نئی حکومت‘ جماعت اسلامی کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ لیاقت بلوچ نے اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے ذمہ داران کو ہدایت بھی دی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہ عوام کے اندر اب اتنی ہمت نہیں کہ وہ زیادہ عرصہ تک ان پریشانیوں کا مقابلہ کر سکیں اس لئے حکومت کو تین ماہ‘ چھ ماہ اور ایک سال کے قلیل مدتی منصوبوں کا اعلان کرنا ہو گا قومی مسائل خصوصاً بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومتو ں کی رہنمائی کرے اور انہیں ساتھ لے کر چلے۔ انہوں نے کہاکہ امریکی دہشتگردی کو روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ طالبان سے مذاکرات کیے جائیں ۔ امریکہ طالبان سے مذاکرات کی کوششوں کو سبوتاژ کر کے پاکستان کو اندرونی خلفشار کا شکار رکھناچاہتاہے تاکہ وہ اپنے مکروہ عزائم کو پورا کرنے کے لیے معصوم پاکستانی شہریوں کا قتل عام جاری رکھ سکے ۔ اس موقع پر صوبائی امیر عبدالمتین اخوندزادہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام سے کئے گئے وعدوں اور اعلانات پر عمل کرکے صوبے کے امن پسند ،جفاکش ،بہادرعوام کو ظلم ،نفرت ،تعصب ،دہشت اور خوف سے نجات دلائی جاسکتی ہے نئی حکومت عوامی امیدوں خواہشات کے مطابق لاپتہ افراد بازیاب ،مسخ شدہ لاشوں کے مظالم بند اور صوبے کو بری نظروں سے بچانے کی دیانت دارانہ کوشش کریں جماعت اسلامی نئی حکومت کے اچھے کاموں میں ساتھ اور غلط کاموں میں رکاوٹ بنے گی۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بلوچستان اور سندھ کے پانچ روزہ دورہ کے بعد امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنور حسن سے ملاقات کی اور دونوں صوبوں کی سیاسی اور جماعتی صورتحال سے آگاہ کیا۔ لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے وفد سے ملاقات میںکہاکہ بلوچستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد عوام کی توقعات مثبت بنیادوں پر بڑھ گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...