بگٹی کیس : مشرف کی گرفتاری کے لئے بلوچستان پولیس کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ‘ مقدمہ وفاقی دارالحکومت منتقل کردیا جائے: صوبائی حکومت کی درخواست

اسلام آباد(آئی این پی+بیور ورپورٹ)انسداد دہشت گردی کوئٹہ کی عدالت کی طرف سے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر کے فوری گرفتاری کے احکامات کی تعمیل کیلئے ڈائریکٹر کرائمز بلوچستان رحمت اللہ نیازی کی سربراہی میں بلوچستان پولیس کی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئی۔ بلوچستان پولیس نے اسلام آباد انتظامیہ کو اکبر بگٹی قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق صدر پرویز مشرف کی حوالگی کے لئے درخواست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 نے گزشتہ روز سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر کے پرویزمشرف ‘ سابق وزیر اعظم شوکت عزیز ‘ سابق گورنر بلوچستان اویس غنی ‘ سابق وزیر داخلہ بلوچستان شعیب نوشیروانی اور ڈی سی او ڈیرہ بگٹی عبدالصمد لاسی کے وارنٹ جاری کر کے ان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کے احکامات پر ڈائریکٹر کرائمز بلو چستان پولیس اپنی خصوصی ٹیم کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئی اور اسلام آباد انتظامیہ کو بے نظیر بھٹو قتل کیس اور ججز نظر بندی کیس میں گرفتار پرویز مشرف کو بلوچستان پولیس کے حوالے کرنے کی درخواست دیدی۔ پرویز مشرف بلوچستان پولیس کو اکبر بگٹی قتل کیس میں مطلوب ہیں۔بلوچستان ہائی کورٹ اور انسداد دہشت گردی کی عدلت سے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔ ججز نظر بندی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان پولیس کی پرویزمشرف کی حوالگی کی درخواست پر آئندہ24 گھنٹوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کی صوبائی حکومت نے اکبر ب±گٹی کے قتل کے مقدمے کو اسلام آباد منتقل کرنے سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ ا±ن کے پاس اس مقدمے کے ملزم جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سکیورٹی کے انتظامات کے لیے وسائل نہیں ہیں لہٰذا اس مقدمے کو راولپنڈی یا اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھیج دیا جائے۔ا±دھر پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی کے مطابق صوبائی حکومت کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ کوئی بھی مقدمہ کسی دوسرے صوبے میں منتقل کر سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...