نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 74 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

Jun 13, 2013

کراچی (سٹاف رپورٹر) نیپرا نے بجلی کی قیمت 74 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نیپراکے مطابق سی پی پی اے نے درخواست دائر کی تھی کہ اپریل میں ریفرنس فیول لاگت 7 روپے 68 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ اصل فیول لاگت 8 روپے 43 پیسے فی یونٹ رہی۔ فرنس آئل کے نرخوں میں اضافہ اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے باعث فیول لاگت میں اضافہ ہوا۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے اضافی وصولی نومبر کے بلوں میں کریں گی۔ تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے ساڑھے 5 ارب روپے وصول کریں گی۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق کے ای ایس سی اور 50یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں