کوئی خلاف قانون کام کیا نہ نیب کی طرف سے نوٹس ملا: فردوس عاشق

لاہور (پ ر) سابق وفاقی وزیر نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسز فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انہیں نیب کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا اور نہ ہی ادویات کی رجسٹریشن وزیر کی ذمہ داری ہے۔ اس کیلئے باقاعدہ بورڈ ہے جس میں تمام صوبائی حکومتوں کے نمائندے شامل ہیں۔ میں نے کوئی خلاف قانون کام نہیں کیا۔ چند مفاد پرست لوگ میری شہرت کو نقصان پہنچانے کیلئے بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈا کر رہے ہیں جن کیخلاف قانون کارروائی کی جائیگی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام میری دن رات کی محنت کا ثمر ہے جس میں تمام امور شفاف اور میرٹ پر انجام دیئے گئے۔ میری ساکھ کو نقصان پہنچانے والے شرمندہ ہونگے۔ کرپٹ اور غریب عوام کو نقصان پہنچانے والوں کے مفادات کو زد پہنچی جس پر وہ میری کردارکشی کر رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...