لاہور+ اسلام آباد (خبرنگار+خصوصی نامہ نگار+ ایجنسیاں) لیاقت بلوچ، قمر زمان کائرہ اور میاں رضا ربانی نے فیصل آباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کے تشدد کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام ذہنی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں فیکٹریاں، کارخانے بند پڑے ہیں پرامن احتجاج عوام کا بنیادی حق ہے مگر اس کی آڑ میں سرکاری اداروں اور قومی املاک کا نقصان کرنے والے بھی قومی مجرم ہیں۔ پنجاب پولیس سٹیٹ نہیں جہاں پولیس فورس لوگوں کی چادر چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں کے اندر جا کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔