کراچی (خصوصی رپورٹ) یوٹیوب پر پابندی کی اصل وجہ توہین آمیز مواد نہیں بلکہ معاملہ کچھ اور ہے۔ امت رپورٹ کے مطابق سابق حکومت نے تھری جی سپیکٹرم لائسنسنگ کے لئے رشوت نہ دینے پر بند کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا نومنتخب وزیر مملکت نے نوٹس لے لیا۔ وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے بتایا یوٹیوب انتظامیہ سے بات چیت چل رہی ہے، توہین آمیز مواد روکنے کے لئے فلٹر لگائیں گے۔