ملازمین کوذمہ داری کا احساس کرتےہوئے پاکستان کےعظیم اثاثےریلوے کوبچانا ہوگا،ریلوے کی نجکاری نہیں ہوگی،بھرتیوں کےحوالے سے نئی ریکروٹمنٹ پالیسی لائی جائے گی. خواجہ سعد رفیق

Jun 13, 2013 | 20:32

لاہورمیں ریلوے حکام سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کے پاس فنڈز کی کمی ہے، آمدن اوراخراجات میں توازن نہیں ،، ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کوہر طرح نقصان پہنچایا گیا،محکمے کے ذیلی ادارے شدید بحران کا شکارہیں، ہمیں مل کرپاکستان کے عظیم اثاثے کو بچانا ہوگا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم سب کندھے سے کندھا ملالیں تو ریلوے کو بحران سے نکال سکتے ہیں،گاڑیوں میں تیل چوری،ٹکٹ اوردوسرے معاملات کو درست کرنا ہوگا،انہوں نے واضح کیا کہ غیرذمہ دارافراد اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ادارے کی بہتری کیلئے کام کریں،ان کا کہنا تھا کہ میں سابقہ وزیرکی طرح مایوسی کی بات نہیں کروں گا،،میرے دورمیں ریلوے میں کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی.

مزیدخبریں