وزیراعظم ہاؤس کےترجمان کے مطابق ملاقات میں ملک میں سکیورٹی اور امن وامان کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف نے وزیراعظم کوپاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سےمتعلق آگاہ کیا،وزیراعظم نوازشریف سے مسلم لیگ نون کے رہنما سردارثنااللہ زہری نے بھی ملاقات کی ،اس موقع پروزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں نے متفقہ طورپروزیراعلیٰ کاانتخاب کرکے سیاسی شعور کامظاہرہ کیا،جس سےصوبے کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی،اس کے علاوہ وزیراعظم نوازشریف سے چیف الیکشن کمشنرفخرالدین ابراہیم نے بھی ملاقات کی اوروزیراعظم کومنصب سنبھالنے پرمبارک باد دی،ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومت جمہوری اداروں کے استحکام پریقین رکھتی ہے،،چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بھی متفقہ طور پرعمل میں لائی گئی تھی،وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کو ملک میں شفاف اوراحسن طریقے سے انتخابات کے انعقاد پرمبارک باد دی.