پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ میں 27 لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس وقار احمد نے کی۔ ڈی پی او ہنگو کی جانب سے لاپتہ تاجر سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے حکم دیا ڈی پی او ہنگو بذات خود عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت ڈی پی او کے جواب سے مطمئن نہ ہوئی تو متعلقہ فوجی افسر کو طلب کیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے گل محمد نامی شخص کی نعش ملنے پر متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کو طلب کر لیا۔ گل محمد کو سال 2012ء میں علاقہ خزانہ سے حراست میں لیا گیا۔
لاپتہ افراد کیس