حسین حقانی کو واپس لانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) میموگیٹ سکینڈل کے مرکزی کردار حسین حقانی کو وطن واپس لانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میمو گیٹ سکینڈل سے پاکستان کی پوری دنیا میں بدنامی ہوئی اور پاک فوج کے خلاف الزامات عائد کیے گئے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی وطن واپسی کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ دے کر بیرون ملک چلا گیا مگر دو سال گزرنے کے باوجود واپس نہیں آیا اور اس کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی لہٰذا عدالت اسے اشتہاری قرار دیتے ہوئے انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کے احکامات صادر کرے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے قومی نوعیت کے اس اہم مقدمے کی جلد سماعت کرتے ہوئے حقائق کی روشنی میں احکامات بھی صادر کیے جائیں۔
حسین حقانی واپس درخواست

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...