پشاور ہائی کورٹ نے اسلحہ سکینڈل کیس میںکمانڈنٹ ایف سی اور 4 ڈی آئی جیز کو نوٹسز جاری کر دیئے

پشاور(آئی این پی) پشاور ہائیکورٹ نے اسلحہ سکینڈل کیس میں کمانڈنٹ ایف سی اور چار ڈی آئی جیز کو نوٹسز جاری کردیئے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس وقار احمد نے اسلحہ سکینڈل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت نے کمانڈنٹ ایف سی عبدالحمید مروت اور چار ڈی آئی جیز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا، نیب نے کمانڈنٹ ایف سی اور پولیس افسران کی گرفتاری کیلئے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی، عدالت نے نیب کو کیس کا فیصلہ آنے تک اپنی طرف سے کسی بھی فیصلے سے روک دیا۔
اسلحہ سکینڈل / نوٹس جاری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...