زیورخ (این این آئی) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے کہا ہے کہ ان کا مشن ختم نہیں ہوا اور انھیں تنظیم کی جانب سے پانچویں بار انتخاب لڑنے کے لئے کلیئر کر دیا گیا ہیتاہم برازیل میں فٹبال کے عالمی مقابلوں کا آغاز ہونے سے پہلے فیفا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ تنظیم کی صدر کی حیثیت سے انتخاب لڑنے کے لئے عمر اور ایک امیدوار کتنی بار صدر کا انتخاب لڑ سکتا ہے پر پابندی عائد نہیں کرے گی۔ انھیں معلوم ہے ان کا مینڈیٹ آئندہ برس 29 مئی کو ختم ہو جائیگا تاہم میرا مشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ا ہم سب مل کر فیفا کو نئی شکل دیں گے۔ ہمارے پاس بنیاد اور ہمارے پاس آئندہ چار برس کا بجٹ موجود ہے۔سیپ بلاٹر نے کہا کہ میں آپ کو بتا سکتا کہ میں مستقبل میں بھی فیفا کی کانگرس کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔واضح رہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم’فیفا‘پر ورلڈ کپ 2022 میں فٹ بال کے عالمی کپ کی میزبانی قطر کو دینے کے متنازع فیصلے میں بدعنوانی کے نئے الزامات سامنے آئے تھے۔برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے الزام لگایا تھا کہ قطر کو 2022 میں فٹ بال کے عالمی کپ کی میزبانی کا حق دیے جانے کے لئے فیفا کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے قطری رکن محمد بن حمام نے مختلف حکام کو لاکھوں پاؤنڈز ادا کیے تھے۔