ساؤپاؤلو (سپورٹس ڈیسک) فیفا نے فٹبال ورلڈکپ میں شریک ٹیموں اور ان کے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی ٹیم یا ان کا مداح نسلی تعصب کا مرتکب پایا گیا تو اس ٹیم کو میگا ایونٹ سے باہر کر دیا جائے گا۔ فٹبال گورننگ باڈی کے نائب صدر جیفری ویب کے مطابق قانون کی پاسداری کا خیال رکھنا ہو گا۔ اس میں زیرو ٹالرنس پالیسی کو اپنایا جائیگا۔ نسلی امتیاز کے مرتکب افراد کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ جرمانے کی مد کو بھی دیکھا جائے گا۔ فیفا صدر سیپ بلاٹر نے کہا کہ قطر کیخلاف کرپشن کے الزامات بھی نسلی تعصب اور تفرقہ کو ابھار رہے تھے۔ کمیٹیاں بن گئی ہیں جو کسی بھی واقعہ کی تحقیقات کریں گی۔ فیفا کی عزت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
نسلی تعصب پھیلانے والی ٹیموں کو فٹبال ورلڈکپ سے باہر کرنیکا فیصلہ
Jun 13, 2014