کراچی (سپورٹس رپورٹر ) سابق نیشنل چیمئپن نوجوان کیوئسٹ حمزہ اکبر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15ویں ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔گزشتہ سال کے فائنلسٹ اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈ محمد ماجد علی کوارٹر فائنل مرحلے میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ بھارت کے شہر موہالی میں جاری چیمپئن شپ میں جمعرات کے روز کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلے میں ٹاپ سیڈ پاکستان کے محمد ماجد علی کا سامنا بھارت کے دھراج ہریا سے ہوا،جس میں ماجد علی تین فریم کی لیڈ لینے کے باوجود ایک سخت مقابلے کے بعد بھارتی کیوئسٹ دھراج ہریا سے 5-4 کے فریم شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ہریا نے کامیابی حاصل کرکے فائنل فور میں جگہ حاصل کی، پاکستان کے ماجد علی نے ابتدائی تین فریم ( ,50-64 46-58,23-64) سے جیت کر پہلے سقبت حاصل کی، تاہم اس کے بعد وہ میچ پرکنٹرول برقرار رکھنے میں ناکام رہے، بھارتی کیوئسٹ نے لگاکر چوتھا،پانچواں،چھٹا اور ساتواں فریم 78,11,66-18,63,52,77-42)) سے جیت سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔چیمئپن شپ میں شامل ایک اور پاکستانی حمزہ اکبر نے عمدہ کھیل سے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرلی ہے حمزہ اکبر نے تھائی لینڈ کے یٹیشان چیوچان کو باآسانی5-1 کے فریم سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اب بیسٹ آف نائین فریم پرمشتمل سیمی فائنل میں پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر کا سامنا تھائی لینڈ کے ستی چان چیوچان سے ٹاکرا ہوگا۔