بنگلہ دیش میں اجلاس‘ ”سارک فنانس“ کی سربراہی سٹیٹ بینک پاکستان کو مل گئی

کراچی(کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک پاکستان کے گورنر اور سارک فنانس کے چیئرمین اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ رکن مرکزی بینکوں کے درمیان تعاون کا مقصد خطے میں اجتماعی فلاح کو فروغ دینا ہے۔اس تناظر میں سارک فنانس نیٹ ورک رکن ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے یہ بات ڈھاکہ میںسارک فنانس گروپ کے 30 ویں گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کی میزبانی بنگلہ دیش بینک نے کی۔ اجلاس میں سارک ممالک کے مرکزی بینکوں کے گورنروں اور خزانہ سیکریٹریوں نے شرکت کی۔ اشرف محمود وتھرا نے گروپ کی سربراہی کرنے کا فریضہ اسٹیٹ بینک کو سونپنے پر رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اجلاس کی میزبانی اور شاندار انتظامات کرنے پر گورنر بنگلہ دیش بینک ڈاکٹر عطیع الرحمان اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن