لاہور+ پشین (خبرنگار+ آن لائن) لاہور ائرپورٹ پر اے ایس ایف حکام نے تقریباً 10 کروڑ مالیت کی ہیروئین سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز بنکاک جانیوالی تھائی ائرلائن کی پرواز کے مسافر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی قیصر پر شک گزرنے پر اے ایس ایف حکام نے اسکے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے 10کلو ہیروئین برآمد ہوئی۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف نے ہیروئین پکڑنے والے اے ایس ایف کے افسران کیلئے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف بلوچستان کے علاقے پشین میں انسداد منشیات فورس کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی اربوں روپے مالیت کی پانچ ٹن افیون برآمد کرلی ۔ گزشتہ انسداد منشیات فورس نے کارروائی کرکے 6 ارب 35 کروڑ روپے مالیت کی پانچ ٹن افیون برآمد کرلی ۔ کارروائی ضلع پشین کے صحرائی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ منشیات کو صحرا میں ریت میں چھپایا گیا تھا۔ افیون افغانستان سے سمگل کرکے پشین لائی گئی تھی اور اسے جانوروں پر لاد کر لایا گیا تھا بیرون ملک سمگل کیا جانا تھا۔
لاہور: 10 کروڑ کی ہیروئین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، پشین میں 6 ارب کی افیون برآمد
Jun 13, 2015