اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گریڈ 22 کے افسر عابد سعید کو بحال کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق عابد سعید کو سیکرٹری کشمیر افیئرز اور شمالی علاقہ جات تعینات کر دیا گیا۔ 3 جولائی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ واضح رہے عابد سعید کو پٹرولیم مصنوعات کے بحران کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا۔ ان پر انکوائری میں کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔