گوجرانوالہ : مخالفین کی گھر میں گھس کر فائرنگ، میاں بیوی قتل

Jun 13, 2015

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ فیروزوالا میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل جبکہ 2خواتین کو شدید زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ فیروزوالا کا مدثر اپنے اہلخانہ کے ساتھ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران مسلح افراد گھر میں گھس آئے اور فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں مدثر اور اس کی اہلیہ زہرہ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ مدثر کی 2 بہنیں ذکیہ اور منیبہ شدید زخمی ہو گئیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ فیروزوالا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزیدخبریں