طور خم گیٹ پر بم دھماکہ،2 افغان باشندے جاں بحق،3 اہلکاروں سمیت5 زخمی

لنڈ ی کو تل (نا مہ نگار + اے ایف پی) پاک افغان بارڈر طورخم گیٹ پر بم دھماکے میں 2افراد جاں بحق جبکہ تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5افراد ذخمی ہوگئے۔ دھماکہ نماز جمعہ کے بعد کھڑی ایک ہتھ گاڑی میں ہوا جس میں بستروں کے نیچے بارود رکھا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد فورسز کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم گیٹ پر دھماکے میں 16سالہ افغان شہری دینار گل موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ایک زخمی ہسپتال لے جاتے ہوئے چل بسا۔ 2 زخمیوں ستانہ گل اورگل اباز کو تشویشناک حالت میں حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور ریفر کردیا گیا۔ جاں بحق دونوں افغان باشندوں کی نعشیں افغان حکام کے حوالے کردی گئیں۔ انتظامیہ نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن