4 خودکشیاں: بچیانہ میں غربت کے باعث کھانا نہ ملنے پر 13 سالہ لڑکی نے پھندا لے لیا

Jun 13, 2015

بچیانہ + فیصل آباد + سرگودھا + جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مختلف وجوہات پر لڑکی سمیت 4 افراد نے زندگی ختم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بچیانہ میں غریب باپ کے گھر کھانا تیار نہ ہونے پر بھوک سے بلکتی 13سالہ بیٹی پھندے سے جھول گئی۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں جھنگ روڈ ایوب کالونی کی چالیس سالہ لبنیٰ کا خاوند سے معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر لبنیٰ نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ جڑانوالہ میں غربت سے تنگ 6 بچوں کے باپ نے زندگی ختم کرلی۔ سرگودھا میں پولیس ذرائع کے مطابق نواحی گائوں 34 شمالی میں 20 سالہ نوجوان ساجد نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے آپ کو گولی مار لی اور زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

مزیدخبریں