شدید گرمی : ساہیوال میں 4 افراد جاں بحق، 8 بیہوش کئی شہروں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

ساہیوال+ نارنگ منڈی+ وہاڑی + جہلم (نامہ نگاران) شدید گرمی اور لُو سے متعدد شہروں میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 15 بیہوش ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ساہیوال میں گرمی اور لو کی لہر سے 4 افراد جاں بحق اور 8 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں 4کی حالت نازک ہے ۔ضلع بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور لو کی لہر سے سورج آگ برسا رہا ہے۔ گرمی کی لو کے ساتھ ہی برف فروشوں نے برف کے نرخ 50 روپے فی کلو تک بڑھا دئیے ہیں۔نارنگ منڈی وگردونواح میںقیامت خیزگرمی ایک شخص اللہ رکھا جاںبحق جبکہ 7بیہوش ہوگئے۔ نواحی جام گل میںبجلی کاٹرانسفارمرجل جانے سے چارروزسے بجلی بندرہنے سے دیہاتی مشتعل ہوگئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے واپڈاحکام سے فوری نئے ٹرانسفارمرکا مطالبہ کیا ہے جبکہ کالاخطائی اور ہر دوکھوکھر میں بھی تین روزسے بجلی بند ہے۔ قیامت خیزگرمی کے باعث دیہاتیوںکی زندگی اجیرن ہوکررہ گئی ہے۔ واپڈا کا عملہ ٹرانسفارمرکی تبدیلی کے لئے بھاری رشوت طلب کررہا ہے۔ دوسری طرف بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری وساری ہے۔ اکثر مساجد میں وضو کے لئے پا نی نایاب ہوگیا جس کی وجہ سے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ شہر میںواپڈا حکام اور حکومت کو کوستے رہے۔ عوامی وسماجی و شہری حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور جمعتہ المبارک کے دن اس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاکہ جمعہ کی نماز کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا۔ علاوہ ازیں جہلم اور مضافاتی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور لوگ باران رحمت کی دعائیں مانگنے لگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...