لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ حمیرا ارشد اور شوہر احمد بٹ نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان صلح ہو گئی اور غلط فہمیاں دور ہو گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ احمد بٹ نے کہا کہ میرے بچے کا مستقبل اور میرا گھر ٹوٹنے سے بچ گیا۔ حمیرا ارشد نے کہا کہ ارشد بٹ نے معذرت کی ہے اور آئندہ اچھے رویے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ میں صلح پر خوش ہوں اور مستقبل میں اچھے وقت کی امید رکھتی ہوں۔