مراد علی شاہ آج سندھ کا سات سو انتالیس ارب روپے کا بجٹ پیش کرینگے ،صوبائی کابینہ نے بجٹ کی منظوری دے دی ہے

سندھ کابینہ نے سات سو انتالیس ارب روپے کے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی،بجٹ میں امن و امان کیلئے فنڈز بڑھائے گئے ہیں آغا سراج درانی کہتے ہیں بجٹ خفیہ دستاویز ہے صرف اجلاس میں ہی ظاہر کی جائے گی، جمہوریت میں احتجاج ہوتا ہے لیکن دستاویز پڑھنا درست نہیں،سپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ کہنا تھا
30سال مجھ پر بھی جعلی مقدمات بنائے گئے میں نے بھی ان کا سامنا کیا آج اگر کسی کو قانون کا سامنا ہے تو بہادری اور قانون کے دائرے میں رہ کر اس کا مقابلہ کرے
 وفاقی اور پنجاب کا بجٹ پیش کیے جانے کے بعد آج پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کا سات سو انتالیس ارب کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے
سندھ کابجٹ16-2015 آج پیش کیاجائےگامجوزہ بجٹ کاحجم700ارب روپےہوگا،سالانہ ترقیاتی پروگرام میں نئےمالی سال میں10فیصدکم رقم رکھی جائےگی،سالانہ ترقیاتی پروگرام میں160ارب روپےمختص کیےجائیں گےسالانہ ترقیاتی پروگرام میں20فیصدرقم نئی اسکیموں کیلیےمختص کی جائےگیسالانہ ترقیاتی پروگرام میں80فیصدرقم جاری اسکیموں کیلیےمختص کی جائےگی سندھ پولیس میں10ہزاراہلکاربھرتی کیےجائیں گےامن وامان کیلیے65ارب
روپےمختص کیےجائیں گے

سندھ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بجٹ، عوام کے لئے بنایا جاتا ہے لیکن پاکستان میں ہر بجٹ مہنگائی کا سونامی ثابت ہوتا ہے
حسب روایت وفاقی بجٹ سے قبل پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ذریعے مہنگائی کا بوتل سے نکل آیا پھر بجٹ نے عوام کی کمر توڑ دی اب صوبوں کی باری ہے، چھوٹے تاجر اور عوام کہتے ہیں کہ چند پالیسی ساز ہر دور میں پاکستان کے کروڑوں عوام کی خواہشات کا گلا گھونٹتے رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وزرائے اعلیٰ لاکھوں کی مالیت کے قیمتی اور آرام دہ صوفوں پر بیٹھ کر فیصلے کرتےہیں اگر شاہ خرچیوں کو غریبوں کی فلاح کیلئے استعمال کیا جائے تو کئی گھروں کے چولہے جلنے لگیں۔
سندھ کا سات کھرب سترہ ارب روپے کا بجٹ پیش ہو رہا ہے، کیا اس بار بھی غریب پر روایتی بوجھ ڈالا جائے گا یا سندھ حکومت عوام کو ریلیف دے گی،کیمرہ مین بابر احمد کے ساتھ زبیر یعقوب وقت نیوز کراچی

ای پیپر دی نیشن