کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری تیزی رہی اورہنڈرڈ انڈیکس چھ سو انتالیس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبارچونتیس ہزار چھے سو اکاون کی سطح پربند ہوا

Jun 13, 2015 | 17:40

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کےدوران تیزی کا رجحا دیکھا گیا،ہنڈرڈ انڈیکس پرمجموعی طور پرچھ سو انتالیس پوائنٹس کےاضافےکے ساتھ کاروبار چونتیس ہزار چھ سو اکاون کی سطح پربند ہوا ،،یومیہ سرمایہ کاری حجم میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا،سرمایہ کاری کی یومیہ اوسط سات ارب چھیالیس کروڑ پچاس لاکھ روپےرہی،گزشتہ کاروباری ہفتے کے مقابلے میں حصص کی یومیہ خرید و فروخت میں اعشاریہ چھ فیصد کمی ہوئی ، حصص کی یومیہ خرید و فروخت اکتیس کروڑچونتیس لاکھ ساٹھ ہزار رہی، کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران کےالیکٹرک،بائیکو پیٹرولیم، ٹی آر جی ، پاکستان انٹر نیشنل بلک ٹرمنل، میپل لیف سیمنٹ ،بینک آف پنجاب ،جہانگیر صدیقی کمپنی اور اینگرو والیوم لیڈررہے،دنیا بھر کی اسٹاک ایکس چینجز میں کاروباری ہفتے کےدوران ملا جلا رجحان رہا۔کاروباری ہفتےکے دوران روپےکی قدر میں اعشایہ ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کےساتھ انٹر بینک میں ڈالر ایک سودو روپے چوہتر پیسے پر بند ہوا۔

مزیدخبریں