لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹینس ٖفیڈریشن رواں سال اگست میں کوچز اور ریفریز کورس کا انعقاد کرے گی تاکہ کوالیفکیشن کے مزید 6 امپائرز اور ریفریز تیار کئے جائیں۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق فیڈریشن نے ملک میں باصلاحیت کوچز اور ریفریز کو تلاش کرنے کیلئے سال میں دو مرتبہ کورس منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلا کورس رواں سال اگست میں منعقد ہوگا جبکہ دوسرا کورس رواں سال کے آخر میں ہوگا۔ پہلے تین روزہ کورس میں ملک بھر سے 20 ریفریز اور کوچز کو مدعو کیا ہے۔
پاکستانی ٹینس فیڈریشن اگست میں کوچنگ کورس کا انعقاد کرے گی
Jun 13, 2016