لارڈ ز ٹیسٹ : سری لنکا کو جیت کیلئے 330رنز ‘انگلینڈ کو 10وکٹیں درکار

Jun 13, 2016

لارڈز (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں دوسری اننگز 7وکٹوں کے نقصان پر233رنز بناکر ڈکلیئر کردی ۔ مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 362رنز کا ہدف دیا‘بغیر کسی نقصان کے 32رنز بنالئے ۔انگلینڈ نے دوسری نامکمل اننگز شروع کی تو بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا ۔ بارش کے رکنے پر کھیل دبارہ شروع ہوا تو انگلش ٹیم نے 7وکٹوں کے نقصان پر 233رنز بناکر ڈکلیئر کردی اور سری لنکا جیت کیلئے 362رنز کا ہدف دیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے ہیلز 94رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے ۔کپتان ایلسٹرکک 49رنز پر ناقابل شکست رہے ۔پرادیپ اور ارنگانے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔سری لنکا نے کھیل کے چوتھے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 32رنز بنالئے ۔ مہمان ٹیم کو کامیابی کیلئے مزید 330رنز درکار ہیں جبکہ دس وکٹیں باقی ہیں ۔ کرونا رتنے 19اور سلوا 12رنز بناکر کھیل رہے ہیں ۔میچ کا آج آخری دن ہے ۔ انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔

مزیدخبریں