ایک روزہ میچوں میں فتوحات:بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستانی ٹیم کے ہم پلہ ہوگئی

ہرارے(سپورٹسڈیسک) زمبابوے کیخلاف پہلے ایک روزہ میں میں فتح کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے ایک ایسا ریکارڈ بنا لیا ہے جس کے بعد وہ پاکستانی ٹیم کے ہم پلہ ہوگئی ہے۔ اب پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے 452۔452 میچز جیت رکھے ہیں۔ اس سے پہلے ون ڈیز میں بھارتی ٹیم کی فتوحات کی تعداد 451تھی۔ پاکستان نے اب تک 853میچ کھیل رکھے ہیں جن میں سے 452جیتے اور 376ہارے۔بھارت کیخلاف 127میچوں میں 72میں فتح حاصل کی جبکہ 51میں شکست ہوئی۔چار میچوں کا فیصلہ نہ ہوسکا۔پاکستان کی جیت کا تناسب 52.98ہے۔بھارت نے اب تک 897میچ کھیلے ہیں ان میں سے 452 میں فتح اور 399میں شکست کا منہ دیکھا۔اس کی جیت کا تناسب 53.08ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...