نابینا شخص صوبہ ارزگان کا پولیس چیف مقرر

کابل (آئی این پی)افغان حکومت نے ہمت اوربہادری کا مظاہرہ کرنیوالے نابینا شخص کو صوبہ ارزگان کا پولیس چیف مقرر کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق شاہ محمد شاہ 13 سال تک محکمہ پولیس میں خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں اور وہ آئی ای ڈی ناکارہ بنانے میں ماہرسمجھے جاتے تھے۔ ایک حملے کے دوران شاہ محمد شاہ کی دونوں آنکھیں ضائع ہوگئیں لیکن انہوں نے ہمت نہ ہارتے ہوئے بھارت میں 2 دفعہ آپریشن کروائے مگر سب بے کار گیا ۔آپریشن کی ناکامی پر شاہ محمد شاہ نے محکمہ پولیس چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاہم صوبائی ملٹری کونسل نے انہیں محکمہ چھوڑنے کی اجازت نہ دی اور صوبے کا پولیس چیف مقرر کردیا۔

ای پیپر دی نیشن