سعودی عرب زلزلے ، سیلاب متاثرہ علاقوں میں 14سو مکانات، 33سکول اور23مراکز صحت تعمیر کریگا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سعودی عرب پاکستان میں زلزلے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 1900مکانات ،33 سکول اور23 مراکز صحت تعمیر کرے گا - مکانات صوبہ بلوچستان اور گلگت بلتستان جبکہ سکول اور مراکز صحت سندھ ،بلوچستان ،خیبر اور آزاد کشمیر میں تعمیر کئے جائیں گے ۔سعودی عرب زلزلے سے متاثرہ اڑتالیس مساجد کی تعمیرنو بھی کرے گا اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے بھی متعددمنصوبوں پر کام کیا جائے گا -آل عثمانی نے بتایا کہ ہم ہسپتالوں،مکانوں،مراکزصحت ،یتیم خانوں اور پینے کے پانی کی سہولت مہیا کرنے کے لئے ایک مربوط امدادی پروگرام پر عمل درآمد کر رہے ہیں اور اس مہم کے تحت زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے کام کئے جا رہے ہیں ۔ایمرجنسی ریلیف پروگرام کے خدوخال بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ''اس کے تحت قدرتی آفات سے متاثرین کو خوراک ،کپڑے ،شیلٹر ، پینے کا پانی ،زراعت کے لیے مدد ،گلہ بانی ،تعلیم اور پیشہ ورانہ تعلیم اور صحت کے مراکز تعمیر کیے جاتے ہیں۔طبی مراکز کو ڈاکٹری آلات بھی مہیا کیے جاتے ہیں اور مساجد کی تعمیرنو اورتزئین وآرائش کی جاتی ہے۔پاکستان میں جولائی 2010ء میں شدید سیلاب آیا تھا۔اس کے نتیجے میں ڈھائی کروڑ افراد متاثر ہوئے تھے اور سعودی عرب نے متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ایک ملک گیر چندہ مہم شروع کی گئی تھی۔اس کے بعد کے برسوں میں بھی پاکستان میں تباہ کن سیلاب آئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...