لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت کے زبانی دعوئوں اور اخباری بیانات کے باوجود مہنگائی و گرانی کا منہ زور سیلاب رکتا نظر نہیں آرہا۔ مہنگائی کی اصل وجہ ہول سیل مارکیٹوں اور سستے بازاروں میں کرپٹ لوگوں کا ہونا ہے۔جو کسی بھی نظم و ضبط کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہوتے ان کے لیے قانون اور اخلاقی کردار کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ان کا مقصد زیادہ منافع خوری ہوتا ہے ان کو جب بھی کوئی موقع ہاتھ آتا ہے وہ اس کو جانے نہیں دیتے منافع خوری کے ایسے ایسے راستے نکال لیتے ہیں کہ انتظامیہ خود پریشان ہو جاتی ہے۔