اولسن نے پاکستانی اور افغان حکام سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا: امریکی محکمہ خارجہ کا اعلامیہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے بارے میں خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن کے حالیہ دورہ پاکستان اور افغانستان کے بارے میں مختصر اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیہ میں صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ اور خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن نے 10 اور 11 جون کو پاکستان کا دورہ کیا جس میں خصوصی نمائندہ نے پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 12 جون کو افغانستان کا دورہ کیا، انہوں نے صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور افغان نیشنل سکیورٹی ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ حنیف آتمار سے ملاقاتیں کیں۔
امریکی محکمہ خارجہ

ای پیپر دی نیشن