پیرمحل (نامہ نگار) احاطہ عدالت کے باہر پولیس اہلکاروں کو گولیوں کا نشانہ بنانے والا ملزم مقابلہ میں مارا گیا، ہلاک ملزمان کی تعداد تین ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ سے خطرناک قیدی انصر کو عدالت میں پیشی کیلئے لایا گیا تو احاطہ عدالت کے باہر اس کے دو ساتھیوں نے پولیس موبائل پر اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے جیل پولیس کے دو اہلکاروں غلام شبیر اور امتیاز احمد شدید زخمی کرتے ہوئے اپنے ساتھی انصر کو آزاد کروا کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے تھے بعدازاں مقابلے میں انصر اور اس کا ساتھی قادر ہلاک ہو گئے تھے مگر احاطہ عدالت کے باہر فائرنگ کرنے کے بعد خطرناک ملزمان کا ایک ساتھی پولیس کو چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے تھانہ اروتی کی حدود میں واقع دربار بری سلطان کے قریب فرار ہونے والے ملزم محمد الیاس کو گھیر لیا جس نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی مگر بعدازاں وہ بھی پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔
پیر محل: مقابلے میں ہلاک ہونیوالے 2 ملزموں کا تیسرا ساتھی بھی مارا گیا
Jun 13, 2016