حلیمہ قتل کیس :’’رضوان کو نہیں جانتے تھے‘‘، چودھری اقبال ‘انصر نے الزامات مسترد کردئیے

کراچی(نوائے وقت رپورٹ)حلیمہ قتل کیس کے حوالے سے چودھری انصر نے بیان دیا ہے قتل کے دن بہن کو فون کیا تو کال رضوان نے ریسیو کی۔پولیس کو دئیے پہلے بیان پر قائم ہیں، بچے کی حوالگی چاہتے ہیں، تفتیشی حکام کا کہنا ہے رضوان کیخلاف ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ عبداللہ کو ایدھی سینٹر چھوڑنے کی فوٹیج بطور شہادت استعمال کی جائے گی۔ قتل سے پہلے اور کچھ دیر بعد تک رضوان کی موجودگی ثابت ہوتی ہے۔ رضوان کیخلاف چالان آئندہ چند روز میں پیش کیا جائے گا۔ تفتیشی افسرکے مطابق چودھری اقبال اور انصر دونوں نے ملزم رضوان کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ رضوان کے الزامات پر دونوں کو تحقیقات میں شامل کیا گیا۔ چودھری اقبال کے مطابق خانیوال جانے سے قبل کراچی میں حلیمہ کے ساتھ رہا تھا علاج کیلئے پنجاب گیا تھا۔انصر اقبال نے کہا رضوان کا مجھ پر حلیمہ کے قتل کا الزام جھوٹ ہے دونوں نے کہا ہم رضوان کو پہلے سے نہیں جانتے تھے۔ طلاق کے بعد حلیمہ اور رضوان کا کیا تعلق تھا یہ بھی نہیں معلوم ،عدالت، میڈیا ،پولیس کو دئیے گئے بیان پر قائم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...