شامی صوبے حلب میں مارکیٹ پربمباری 5 بچوں سمیت 21 ہلاک

دمشق+اقوام متحدہ (اے ایف پی+اے پی پی) شامی صوبے حلب میں مارکیٹ پر بمباری سے 5 بچوں سمیت 21 افراد مارے گئے۔ آبزرویٹری کے مطابق یہ شہر القاعدہ کے ذیلی گروپ النصرہ فرنٹ کے کنٹرول میں ہے۔دریں اثنا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے حضرت سیدہ زینبؓ کے مزار کے قریب دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک روز قبل دمشق کے نواح میں ہونے والے اس حملے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے تھے۔ اتوار کو جاری ہونے والے بیان میں بان کی مون نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شام کی حکومت کو اس حملے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہئے۔ انہوں نے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔آبزرویٹری کے ترجمان نے کہا روس اور شامی طیاروں نے کارروائی کی ہے۔ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن