واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ / رائٹر) ری پبلکن امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے واقعہ پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ سب کچھ کب تھمے گا؟ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم کب ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے چوکنا‘ سمجھدار اور سخت ہوگے۔ تمام متاثرین اور ان کے اہل خانہ کیلئے دعاگو ہوں۔ پوپ فرانسس نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے ان کا مو¿قف ٹھیک ہے‘ ہمیں سخت اور باخبر رہنا ہوگا۔ انسداد دہشت گردی کے بارے میں ہاﺅس کمیٹی کے چیئرمین رکن کانگرس پیٹر کنگ نے کہا ہے کہ اورلینڈو کے واقعہ کے بارے میں افغانستان سے بتایا گیا۔ سینیٹر روبیو نے کہا ہے کہ داخلی انتہاپسندی سب سے بڑا خطرہ ہے۔ ڈیموکریٹک سینیٹر باب کیسی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ فوجی سٹائل کے گن تشدد پر قابو پایا جائے۔ ٹیکساس کے لیفٹیننٹ گورنر نے واقعہ کے بعد بھیجے گئے ٹوئٹ کی مذمت کی۔امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے فلوریڈا میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح اٹھتے ہی فائرنگ واقعہ کی افسوسناک خبر ملی۔ متاثرین کے ساتھ پوری ہمدردی ہے۔ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ صبح اٹھتے ہی فائرنگ واقعہ کی افسوسناک خبر ملی۔ متاثرین کے ساتھ پوری ہمدردی ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے۔فرانسیسی صدر اولاند نے کہا کہ اورلینڈو فائرنگ کے خوفناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ امریکی صدارتی امیدوار ایرانی برنی سینڈرز نے واقعہ کی مذمت کرتے کہا کہ اورلینڈو واقعہ خوفناک اور ناقابل تصور ہے۔ٹرمپ نے اورلینڈو حملے کے فوراً بعد کہا کہ اس کا مسلم عسکریت پسندوں سے تعلق ہے۔
ٹرمپ