کوٹوو (اے پی پی) مغربی افریقی ملک بینن میں دہشت گردوں سے ملنے والی دھمکی اورخطروں کا سامنا کرنے کے لئے فوج نے سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ فوجی سربراہ اور ایک سینئر افسر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھمکی ملنے کے بعد سرحدی سلامتی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔تاہم فوجی سربراہ کی جانب سے اس سلسلے میں کل دیے گئے بیان میں تفصیل سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
بینن میں دہشت گردوں کی دھمکی کے بعد سیکورٹی میں اضافہ
Jun 13, 2016