الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان چار سالہ مدت پوری کرکے سبکدوش ہوگئے،نئے ممبران کاتقرر بائیسویں ترمیم کے تحت کیاجائےگا

Jun 13, 2016 | 15:50

ویب ڈیسک

الیکشن کمیشن کےنئے ارکان کا تقرر پانچ سال کےلیے کیا جائےگا. الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پنجاب سے جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی،سندھ سےجسٹس ریٹائرڈ محمد روشن عیسانی،خیبر پختونخوا سےجسٹس ریٹائرڈ شہزاد اکبرخان اور بلوچستان سے جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمان چار سالہ مدت پوری کرکے عہدوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں.ان ارکان نے تیرہ جون دو ہزار گیارہ کو حلف اٹھایاتھاجن کی مدت بارہ جون دو ہزار سولہ کو پوری ہوگئی ہے.دوسری طرف نئے ارکان کی تقرری کےلیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطہ ہوچکا ہے.

مزیدخبریں