دنیا میں کم از کم ساٹھ ممالک ایسے ہیں جہاں خواتین سربراہ مملکت ہیں یا رہ چکی ہیں ،اس فہرست میں سری لنکا پہلے نمبر پر ہے جہاں 1960 میں بندرانائیکے دنیا کی پہلی خاتون سربراہ حکومت منتخب ہوئیں۔
1966میں بھارت میں اندرا گاندھی اور انیس سو انہتر میں اسرائیل میں گولڈا میئر نے اقتدار کی باگ دوڑ سنبھالی ۔
ستر کی دہائی میں ارجنٹینا، سینٹرل افریقن ری پبلک اور پرتگال کے بعد انیس سو اناسی میں برطانیہ میں مارگریٹ تھیچر کو سربراہ مملکت منتخب کیا گیا ۔80 کے عشرے میں آئس لینڈ، ناروے، مالٹا، فلپائن اور بھر انیس سو اٹھاسی میں پاکستان میں پہلی خاتوں وزیر اعظم بے بظیر بھٹو بر سر اقتدار آئیں ۔
نوے کی دہائی میں آئرلینڈ، بنگلادیش، فرانس ، پولینڈ ، کینیڈا، ترکی، نیو زی لینڈ، پاناما اور حتی کہ روانڈا اور برونڈی میں بھی خواتین قیادت کا خیر مقدم کیا گیا ۔اکیسویں صدی کے آغاز میں انڈونیشیا ، سنیگال ، پرو ، موزمبیق، جرمنی، یوکرائن اور جنوبی کوریا میں خواتین کو حکمرانی سونپی گئی ۔اکیسویں صدی کا دوسرا عشرہ ابھی ختم نہیں ہوا اور 17 ممالک نے پہلی بار خاتون کو اختیار اقتدار سونپنے کا سنگ میل حاصل کرلیا ہے.
ہلیری کلنٹن اگر امریکی صدر منتخب ہوگئیں تو امریکاکی پہلی خاتون سربراہ ہونگی
Jun 13, 2016 | 16:06