لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خلاف کارروائی نہ کرنے پرچیئرمین نیب سے شق وار جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے منیر احمد کی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار نے الزام لگایا کہ وزیراعظم کے خاندان کے ارکان نے اثاثے چھپائے اور ان کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کیا۔ نیب آرڈیننس کے سیکشن 18کے تحت چیئرمین نیب کووزیر اعظم کے خلاف پانامہ لیکس کے انکشافات پر از خود کارروائی کا اختیار حاصل ہے لیکن چیئرمین نیب نے اس کے باوجود وزیراعظم کے خلاف کارروائی شروع نہیں کی جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواستگزار نے استدعا ہے کی کہ پانامہ لیکس کے انکشافات پر چیئرمین نیب کو کارروائی کا حکم دیا جائے، درخواست پر مزید سماعت 28 جون کوہوگی۔
پانامہ لیکس: ہائیکورٹ کا وزیراعظم کے خلاف کارروائی نہ کرنے پرچیئرمین نیب سے شق وار جواب طلب
Jun 13, 2016 | 19:46