”میں بھی نواز ہوں“ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Jun 13, 2017

اسلام آباد(اے این این) وزیراعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی خبر کے آتے ہی اسے عوامی سطح پر خوب پذیرائی ملی ہے اور سوشل میڈیا پر ٹوئیٹس اور پوسٹ کی بھرمار ہو گئی، پاکستان میں فیس بک ، ٹوئٹر اور دیگر سماجی ویب سائٹوںپر ”میں بھی نواز ہوں“ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ اس ٹرینڈ میں لوگ وزیر اعظم کی حمایت میں کہہ رہے ہیں کہ میں بھی نواز ہوں ٹوئیٹس میں خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے پر وزیر اعظم کو سراہا جا رہا ہے اور ان کے ترقیاتی کاموں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے عمران خان کے ٹوئیٹ بھی سامنے آئے جن میں انہوں نے وزیراعظم سے تحقیقات مکمل ہونے تک مستعفی ہو جانے کا مطالبہ کیا۔
میں بھی نواز

مزیدخبریں