پشاور(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے کے مختلف حصوں میں چینی زبان کے چار مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور اور ڈیرہ اسماعیل میں ایک ایک مرکز کھولا جائے گا جبکہ ان مراکز کے قیام سے خیبرپختونخوا اور فاٹا کے تعلیم یافتہ نوجوان چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں میں ملازمتیں حاصل کرسکیں گے۔ چین پاکستان اقتصادی راہدری (سی پیک) منصوبے کی وجہ سے اردو اور چینی زبانیں سیکھنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ اس بڑے منصوبے میں ہونے والی ریکارڈ سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانا ہے۔ اس منصوبے سے پاکستان میں روزگار کے وسیع مواقع دستیاب ہوں گے۔ پاکستان میں چینی زبان بولنے والے پاکستانیوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور بھاری معاوضہ پر ان کی خدمات لیں جارہی ہیں اسی طرح چین میں "اردو" زبان بولنے والوں کی طلب بھی بڑھ رہی ہے۔
چینی زبان ، مراکز