ملتان: اطلاع دیئے بغیر گھر فیملی سمیت سیل، اہل خانہ مقید ہو گئے

ملتان (سماجی رپورٹر) محکمہ ایکسائز نے گھر کو فیملی سمیت سیل کر دیا ہے، بچے اور بزرگ گھر میں مقید ہو کر رہ گئے۔ محکمہ ایکسائز نے چونگی نمبر ایک پر بیوہ خاتون کا مکان بغیر اطلاع سیل کر دیا۔ گھر میں موجود افراد کو بھی گھر میں بند کر دیا۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ پانچ مرلہ کے گھر پر ٹیکس لاگو نہیں ہوتا اس کے باوجود گھر کو سیل کر دیا ہے۔ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انہیں ایکسائز کے مظالم سے بچایا جائے۔ اس حوالے سے محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ ایکسائز کی جانب سے گھروں کے ٹیکس نہ دینے کے حوالے سے نوٹس بھی چسپاں کر دیئے گئے ہیں۔
گھر سیل

ای پیپر دی نیشن