اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی /آن لائن) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سینیٹر نہال ہاشمی کی تقریر کی تحقیقات کرنے والی نیشنل ایتھکس اینڈ ڈسپلن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نہال ہاشمی کو مسلم لیگ(ن) سے نکال دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سینیٹر نہال ہاشمی کی تقریر کی تحقیقاتکے لئے مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی بنائی تھی جس کے کنونیئر راجہ ظفرالحق تھے کمیٹی نے سینیٹر نہال ہاشمی کو ڈیفنس کے لئے بلا کر ان کا موقف جاننے کی کوشش کی تھی جس میں سینیٹر نہال ہاشمی اپنی تقریر کا دفاع نہیں کر سکے ۔کمیٹی کے سربراہ راجہ ظفرالحق نے وزیر اعظم کو کمیٹی سفارشات بھیجی تھیں جس میں کہا گیا کہ نہال ہاشمی نے پارٹی پالیسی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے اور ان کی تقریر متنازعہ تھی لہذا نہال ہاشمی کو فوری طور پر پارٹی سے نکالا جائے جس پر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کمیٹی کی سفارشات کی فوری طورپر منظوری دیتے ہوئے نہال ہاشمی کو مسلم لیگ(ن) سے نکال دیا ہے اور اب نہال ہاشمی کا مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم سے سیاسی سفر ختم ہو چکا ہے اور وہ ایک متنازعہ سینیٹر ہیں واضح رہے کہ 2018 مین سینٹ کے الیکشن ہوں گے جس میں مسلم لیگ(ن) نہال ہاشمی کی جگہ نیا سینیٹر سامنے لے کر آئے گی ۔
متنازعہ تقریر پر کاروائی سینیٹر نہال ہاشمی کومسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا
Jun 13, 2017